پنڈ دادنخان: تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان میں ایک شہری پر مبینہ تشدد کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم سرمد کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا اور جدید طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
