قتل یا خودکشی؟ دینہ میں 12 سالہ لڑکے کی زیر تعمیر مکان سے پھندا لگی لاش برآمد

دینہ: قتل یا خودکشی؟ دینہ میں 12 سالہ لڑکے کی زیر تعمیر مکان سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ ہڈالہ سیداں میں 12 سالہ آیان مزمل ولد ذیشان حیدر کی تعمیر مکان کی بالائی منزل سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا۔

لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا کہ مخالفین نے گھر میں گھس کر سابقہ دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے آیان علی کے گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آیان علی کے گلے اور جسم کے مختلف حصوں میں زخموں کے نشانات ہیں، کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

تھانہ دینہ پولیس نے دو نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button