26
دینہ: منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دینہ کے منشیات فروش کو 5 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 798/23 بجرم CNSA 9(i)3b تھانہ دینہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم حیدر علی شاہ کو 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔
مجرم حیدر علی شاہ نے منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا اور اسے سال 2023 میں جہلم پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا، جبکہ مقدمے کی مؤثر پیروی بھی کی گئی، جس کی بنیاد پر عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے مکمل خاتمے تک بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کیس کی بہترین تفتیش اور قانونی کارروائی پر انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ان کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان بھی کیا۔
