ذخیرہ اندوزی کے مرتکب افراد کو 3 سال تک کی قید اور بھاری جرمانے کئے جائیں گے، کمشنر عامر خٹک

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ انسداد ذخیرہ اندوزی ایکٹ 2020 ء کے تحت ذخیرہ اندوزی کے مرتکب افراد کو 3 سال تک کی قید اور بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تاجران، دکانداران، اسٹاکسٹس اور گودام مالکان 3 روز کے اندر ڈپٹی کمشنر آفس میں اپنے اسٹاک کی معلومات درج کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر ان کا اسٹاک ذخیرہ اندوزی میں شمار کیا جائے گا اور بمطابق قانون ضبط کرلیا جائے گا۔ راولپنڈی ڈویژن میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 11 ہزار 2 سو 91چھاپوں کے دوران 3 سو 8 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ۔

انہوں نے بتایا کہ اس طرح9 لاکھ 1 ہزار 5سو روپے جرمانہ جبکہ قانون شکن افرادکے خلاف 6 ایف آئی آرز، 5 عمارتیں سیل اور 70 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈویژن بھرمیں کم چیکنگ کرنے والے 96 پرائس مجسٹریٹس کو شو کاز نوٹس جاری کئے گئے۔

Exit mobile version