دینہ اور سوہاوہ کے میڈیکل سٹورز پر نشہ آور ادویات کی فروخت میں اضافہ

جہلم: محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹرز کی عدم توجہی، تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ میں قائم میڈیکل سٹورز پر نشہ آور ادویات کی فروخت میں اضافہ،عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

شہری حلقوں کے مطابق دینہ اور سوہاوہ میں درجنوں میڈیکل سٹور زایسے ہیں جہاں ادویات کی شکل میں نوجوان نسل کو ڈاکٹری نسخہ کے بغیر نشہ آور ادویات فروخت کی جارہی ہیں۔ نشہ آور ادویات کے استعمال سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

نئی نسل میں نشے کا بڑھتا رجحان ان ہی میڈیکل سٹورز کے باعث ہے جہاں سے با آسانی نشہ آور ادویات خرید کر نوجوان روزانہ کی بنیاد پر استعمال کر کے اپنی جانوں سے کھلواڑ جاری رکھے ہوئے ہیں، متعلقہ ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے جس کی وجہ سے میڈیکل سٹور مالکان نے نشہ آور ادویات کھلے عام فروخت کرنی شروع کرچکی ہیں۔

شہریوں نے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت پنجاب سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم کی تحصیلوں دینہ اور سوہاوہ میں نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کا کڑا ہ محاسبہ کیا جائے اور ڈرگ انسپکٹرز کو ممنوعہ ادویات کی فروخت پر قابو پانے کے لئے متحرک کیا جائے تا کہ نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچایا جا سکے۔

Exit mobile version