دینہ: جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، منشیات فروش، خاتون کی عفت میں خلل ڈالنے والا ملزم اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان حبیب کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 1کلو 520 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران الیاس کو گرفتار کرلیا، ملزم عمران الیاس رواں سال عورت کی عزت پامال کرنے کے مقدمہ میں ملوث تھا جس سے دوران تفتیش پسٹل 32بور معہ روند برآمد کر لئے گئے۔
سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیر عالم کو گرفتار کرلیا، ملزم سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
