جہلم میں پو لی تھین بیگ پر عائد پابندی کے حوالے سے آ گاہی واک

جہلم: حکومت پنجاب نے 75 مائیکرون سے کم موٹائی والے پولی تھین بیگز پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور پولی تھین ریگولیشنز 2024 کو 50 ہزار روپے تک کے جرمانے اور دکان سیل کرنے کے ساتھ پاس کیا ہے۔

اس سلسلے میں اے ڈی انوائرمنٹ جہلم نے پنجاب پولیس اور سول سوسائٹی کے ساتھ شاندر چوک جہلم میں آگاہی واک کی۔ اس حوالے سے مساجد میں اعلانات بھی کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں ضلع جہلم میں مختلف مقامات پر پوسٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔ ضلع جہلم میں ماحولیات کو بچانے اور پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے عام لوگوں، دکانداروں، تھوک فروشوں اور کاروبار کے مالکان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ممنوعہ پولی تھین کا استعمال بند کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button