دینہ: عمران خان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزان کر سکتا ہے، میاں اسد سلطان

دینہ: میاں اسد سلطان نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی خاطر پاکستانی عوام کی خاطر اپنی آرام دہ زندگی کو خیر آباد کہا، عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزان کر سکتا ہے۔ ملکی سیاست عمران خان کے بغیر نامکمل ہے، عمران خان کی رہائی تک جنگ لڑتے رہے گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق چیئرمین یونین کونسل چک جمال میاں محمد اسد سلطان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان متحد ہیں اورعمران خان ملک پاکستان کے ساتھ مخلص ہے۔ پاکستان کی عوام کے ساتھ وفا کرنا جانتے ہے اور وفا کر رہا ہے اسی لیے پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ وفا کر رہا ہے اور بہت جلد سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان جیل سے رہا ہو کر ملک پاکستان کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر جہلم کے حوالے سے بات کروں تو جن لوگوں نے جہلم کو لوٹ کر کھایا ہے پاکستان تحریک انصاف کے نام پر وہ لوگ واپس نہیں آئیں گے۔ اس بار ورکر نے الیکشن لڑا اور الیکشن جیتا ہے۔ میں 2001 سے لے کر 2017 تک ایک ہی جماعت کے ساتھ مخلص رہا لیکن عمران خان کے وژن کو دیکھ کر متاثر ہوا اور میں نے تحریک انصاف جوائن کی۔

میاں اسد سلطان نے کہا کہ آج بھی چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور الیکشن میں بھی ہم نے اور ورکرز نے مل کر اپنی یونین کونسل میں اپنے امیدواروں کو جتوایا مگر درمیان میں فارم 45 اور 47 اڑے آ گئے۔ پاکستان تحریک انصاف جہلم میں مکمل متحد ہے اور آگے بھی ایسے ہی متحد نظر آئے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button