معروف سماجی و کاروباری حاجی ارشد حسین (مرحوم) کے ایصال ثواب کی محفل پاک کا انعقاد

جہلم: گزشتہ دنوں وفات پانے والے معروف سماجی و کاروباری حاجی ارشد حسین(قربانیہ پولٹری) کی ایصال ثواب کی محفل پاک دیوان سعید گولڈ مارکی میں انعقاد پذیر ہوئی۔
محفل پاک میں تلاوت قاری محمد راشد، نعت شریف محمد دل نواز قادری اورابرار احمد صدیقی جبکہ ختم قران پاک علامہ ابو بکر صدیقی اور مرحوم کی بخشش کیلئے خصوصی دعا صاحبزادہ خالد اقبال نقشبندی صاحب خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ گھمکول شریف نے فرمائی اور نظامت کے فرائض بلال خان قادری نے ادا کئے۔
محفل پاک میں پولٹری ایسوسی ایشن کے عہدہ داران و ممبران، چیمبر آف کامرس اور لائنز کلب کے ممبران، اہل محلہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے مرحوم کے بھائی حاجی قربان حسین اور حاجی زاہد حسین کے ساتھ تعزیت کی۔



