جہلم میں موٹر سائیکل اور سوزوکی ایوری میں تصادم، میاں بیوی جاں بحق

جہلم کے نواحی گاؤں نوگراں میں تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث موٹر سائیکل اور سوزوکی ایوری میں تصادم کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ 41 سالہ خرم شہزاد ولد محمد ظفر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ان کی 45 سالہ اہلیہ الفت بی بی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، تاہم گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version