جہلم کا ایک اور بہادر سپوت مادر وطن پر قربان، سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

سوہاوہ/ جہلم: شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ضلع جہلم کا ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان ہو گیا، پاک فوج کے شہید لانس نائیک کی نماز جنازہ آبائی گاؤں سوہاوہ کے علاقہ پھڈیال میں ادا کی گئی، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی پھڈیال کا رہائشی پاک فوج کے جوان ملک انتظار حسین ولد محمد افتخار حسین گزشتہ روز شمالی وزیر ستان کے علاقہ نورک کے مقام پر سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول حملے کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔

پیر کے روز شہید کی میت آبائی علاقہ ڈومیلی پھڈیا ل پہنچی تو علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ بعد ازاں شہید کی نماز جنازہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران سمیت سیاسی، سماجی اور علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شہید لانس نائیک ملک انتظار حسین کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اور قبر پر پھولوں کی چاد ر چڑھائی۔

شہید انتظار حسین نے اپنے بھائی کو واٹس ایپ پر بتایا کہ وہ 25اگست کو چھٹی پر گھر آئے گا لیکن 25اگست کو پوری فوجی اعزاز کے ساتھ گھر لایا گیا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button