ریسکیو 1122 جہلم کے تحت جامعہ مساجد و مدارس میں پاکستان لائف سیور پروگرام کی تربیت کا انعقاد

جہلم: موجودہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 کی جانب سے ضلع جہلم کی مختلف جامعہ مساجد اور دینی مدارس میں جمعۃ المبارک کے موقع پر شرکاء کے لیے پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت خصوصی تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

ان تربیتی سیشنز کا مقصد عوام الناس کو ابتدائی طبی امداد، ہنگامی انخلاء، اور فریکچر منیجمنٹ جیسے اہم موضوعات پر آگاہی فراہم کرنا تھا تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت یا حادثے کی صورت میں ریسکیو ٹیموں کی آمد سے قبل مقامی افراد زخمیوں کو فوری امداد فراہم کر کے قیمتی انسانی جانوں کو بچا سکیں۔

ریسکیو 1122 کی یہ کاوش نہ صرف عوامی شعور اجاگر کرنے کا باعث ہے بلکہ ایک محفوظ اور مستعد معاشرے کے قیام کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔ تربیت کے شرکاء نے ریسکیو ٹیمز کی کوششوں کو سراہا اور اس قسم کے مزید سیشنز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

ریسکیو 1122 کی اپیل ہے کہ ہر فرد اس مشن میں اس کا ساتھ دے تاکہ ایک محفوظ، باخبر اور ذمہ دار معاشرے کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button