جہلم میں قومی یکجہتی اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے شاندار ریلی

جہلم: ضلعی انتظامیہ جہلم کی زیر قیادت قومی یکجہتی، امن اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں، سماجی تنظیموں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں “غضب للحق” کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف جاری کامیاب کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہماری افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

ریلی کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے اس بات پر زور دیا کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے جاری اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button