گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج پنڈدادانخان میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد

پنڈدادنخان: روڈ سیفٹی اور دوران ڈرائیونگ حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج پنڈدادانخان میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

تقریب کا بنیادی مقصد ٹریفک کے شعور کو اجاگر کرنا ہے۔ پٹرولنگ پولیس پنڈدادنخان کے سٹاف ذیشان علی اور امتیاز بلوچ نے سیمینار کے شرکاء کو روڈ سیفٹی، ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت اور ٹریفک قوانین مفصل انداز میں پیش کئے تاکہ ٹریفک حادثات سے بچا جا سکے۔

طلباء کو پٹرولنگ پولیس للِہ موڑ پنڈدادنخان میں قائم ہونے والے ڈرائیونگ سکول اور لائسنس سنٹر کا تعارف بھی کروایا۔

اس موقع پر ذیشان علی انچارج لائسنس برانچ پیٹرولنگ پولیس پنڈدادنخان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی صاحب کے ویژن کے مطابق طلباء کو ڈرائیونگ اسکول اور لائسنس کے ٹیسٹ کی سہولت کالج میں مہیا ہی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button