پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ ، پنڈدادنخان شہر، سگھر پور اور پنن وال میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پنڈدادنخان شہر، سگھر پور اور پنن وال میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس اور مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اور دیگر اعلی حکام نے ڈپٹی کمشنر کو پنڈدادنخان میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس، انتظامات اور تیاریوں پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کو پرامن طریقے سے گزارنے کے لئے تمام ضروری اقدامات بروقت کئے جائیں سیکورٹی، جلوسوں کے راستوں کی صفائی، رضاکاروں کی تعیناتی سمیت تمام امور کو مدنظر رکھا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ جلوسوں کے انعقاد کے سلسلے میں مقامی انتظامیہ اور لائسنس داروں اور انجمن امامیہ کے عہدیداران سے مل کر لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
