جہلم: ایس ایل ایس کالج کی رہنمائی سے یوکے انگلش ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی، ایمن دیپ کور

جہلم: ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والی اسٹوڈنٹ ایمن دیپ کور نے ایس ایل ایس کالج کی رہنمائی سے یوکے میرج انگلش A1 ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر لی۔

ایس ایل ایس کالج آمد کے موقع پر اپنے بیان میں ایمن دیپ کور نے بتایا کہ انہوں نے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے آن لائن کلاسز حاصل کیں۔ ابتدا میں محدود تعلیمی پس منظر کے باعث وہ کافی خوفزدہ تھیں، تاہم یوکے سے ملنے والی سفارش پر انہوں نے ایس ایل ایس کالج میں داخلہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاسز میں فیصل آباد، گجرات، لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں سے طلبہ شریک تھے اور تمام طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چھ ہفتوں کی محنت کے بعد انہوں نے اسلام آباد میں ٹیسٹ دیا اور ایس ایل ایس کالج کی بہترین رہنمائی اور ایم ڈی سرفراز ملک کی تیار کردہ خصوصی کتاب کی مدد سے کامیاب ہوئیں۔

ایمن دیپ کور نے بتایا کہ وہ اپنے والد کے ہمراہ جہلم آئیں جہاں انہوں نے ایس ایل ایس کالج سے اپنا آئیلٹس سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا اور سرفراز ملک کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارہ نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے بلکہ طلبہ کی مکمل رہنمائی اور اعتماد سازی بھی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایل ایس کالج کے طلبہ پاکستان سمیت بیرونِ ملک بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں اور وہ خود بھی یوکے ویزا کے لیے اپلائی کر کے اپنے شریکِ حیات کو جوائن کرنے کے لیے پرامید ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button