سابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سرفراز ملک

جہلم: سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ناصر محمود باجوہ کی جہلم میں خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا گیا ہے۔

برٹش کونسل کے گولڈ پارٹنر ادارے آئلز انسٹیٹیوٹ ایس ایل ایس کالج کے سی ای او سرفراز ملک نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناصر محمود باجوہ ایک باوقار، مخلص اور کمیٹڈ افسر ہیں جنہوں نے اپنی مدتِ ملازمت کے دوران شہر میں جرائم کی شرح کو نمایاں طور پر کم کیا۔

سرفراز ملک نے کہا کہ ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے منشیات فروشوں اور دیگر مافیا کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں اور جرائم پیشہ گروپوں کا خاتمہ کیا۔ ان کے دورِ ملازمت میں امن و امان کی صورتحال مثالی رہی، جس کے باعث شہری خود کو محفوظ محسوس کرتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناصر محمود باجوہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کی بدولت جہلم کی عوام ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔

یاد رہے کہ ناصر محمود باجوہ کو حال ہی میں ڈی پی او جہلم سے تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ جہلم کے شہری ان کی نئی تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

↑
Exit mobile version