دینہ میں بکری چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار، چوری شدہ بکری برآمد

دینہ: منگلا پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے قبضے سے چوری شدہ بکری بھی برآمد کر لی گئی۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے موثر کارروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ بکری برآمد کر لی گئی، جسے قانونی کارروائی کے بعد اصل مالک کے حوالے کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ کی تفتیش جاری ہے اور انہیں ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔



