جہلم کے تحصیل دفتر سے لاکھوں روپے چوری، ذمہ دار کون ؟

جہلم: تحصیل دفتر جہلم میں چوروں نے سرکاری لاکھوں روپے چوری کرلئے، اس کا ذمہ دار کون ؟، تحصیلدار کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیلدار جہلم ندیم گوہر نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ میں دفترپہنچا تو تحصیل کمپلیکس کا داخلی تالا ٹوٹا ہو اتھا اندر داخل ہو کر دیکھا دیگر تالے بھی ٹوٹے ہوئے تھے، رجسٹریشن برانچ کے کا تالا ٹوٹا ہو اتھا، 4لاکھ 50 ہزار 500 روپے چوری ہو چکے تھے۔

تھانہ سٹی پولیس نے تحصیلدار ندیم گوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم مدعی مقدمہ نے کسی پر شک شبہ ظاہرنہیں کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button