جہلم کی ریلوے کالونی میں واٹر پلانٹ کی تنصیب، فلاحی کمیٹی مجاہدہ آباد کا احسن اقدام

جہلم: فلاحی کمیٹی مجاہدہ آباد کی جانب سے ایک اور فلاحی قدم اٹھاتے ہوئے ریلوے کالونی کے رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے واٹر پلانٹ نصب کر دیا گیا۔

یہ واٹر پلانٹ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ چوہدری عبدالرشید کے فیملی ممبران شہروز حمید اور احسن حمید کی مالی معاونت سے نصب کیا گیا، جس کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال خضر حیات خان نے کیا۔

اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سوشل ویلفیئر آفیسر ناصر سہیل، فلاحی کمیٹی کے عہدیداران حافظ سمیع کھوکھر، محمد شکیل انصاری، راجہ ذوالفقار کیانی، سہیل انجم، نثار احمد، محمد شفیق اور ریلوے کالونی کے مکینوں نے بھرپور شرکت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر خضر حیات خان نے اس احسن اقدام پر کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور بچوں کی مالی معاونت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button