جہلم میں بس، ٹرک اور مزدا میں تصادم، موٹروے پولیس انسپکٹر اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی

جہلم: کشمیر کالونی جی ٹی روڈ جہلم کے مقام پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں بس، ٹرک اور مزدا آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثہ میں موٹروے پولیس انسپکٹر اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ بارش کی وجہ سے روڈ پر پھسلن ہونے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں 47 سالہ موٹر وے پولیس انسپکٹر اجمل ولد اختر حسین، 26 سالہ رخسار منور ولد منور حسین، 22 سالہ ذین ولد محمد راشد، 30 سالہ محمد عثمان ولد محمد عاشق اور 32 سالہ کوثر زوجہ آصف شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع نے زخمی افراد کو فوری طور پر فرسٹ ایڈ فراہم کی اور انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

Exit mobile version