پولیو مہم؛ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں اہم میٹنگ، مشترکہ کاوشوں پر زور

پنڈدادنخان: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں پولیو کے خلاف اقدامات کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف محکموں اور شعبوں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

اس میٹنگ کا مقصد علاقے میں پولیو کے تدارک کے لیے مؤثر حکمت عملیوں پر غور و فکر کرنا اور تمام متعلقہ اداروں کے مابین تعاون کو فروغ دینا تھا۔ میٹنگ میں محکمہ صحت، محکمہ ایجوکیشن، سوشل ورکرز، پریس کلب کے ممبران، محکمہ مال، یونین کونسل سیکرٹری اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں تمام نمائندگان نے اپنے اپنے محکموں کی طرف سے پولیو کے خلاف جاری مہمات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

محکمہ صحت کے نمائندگان نے پولیو کے قطرے پلانے کی اہمیت اور اس کے فوائد پر زور دیا اور اس بات کا عزم کیا کہ علاقے میں کسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے گا اور عوامی آگاہی مہمات کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button