سوہاوہ میں سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد نے کسان کارڈ کی تقسیم کا آغاز کر دیا

سوہاوہ: کسان کارڈ کی تقسیم کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوہاوہ محکمہ زراعت کے آفس میں تقریب کا انعقاد، راجہ اویس خالد نے سوہاوہ میں کسان کارڈ کی تقسیم کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق زراعت کے شعبے کی ترقی اور چھوٹے کسانوں کو زرغی شعبے میں سہولیات دینے کے لیے پنجاب حکومت کی طرف سے کسان کارڈز کے اجراء کے سلسلہ میں تحصیل سوہاوہ کے کسانوں کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے دفتر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی سابق پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے راجہ اویس خالد نے زمینداروں میں کسان کارڈ تقسیم کیے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت سوہاوہ تہمینہ تاج جبکہ کسان کارڈ کے حوالے سے زمینداروں کی رہنمائی کے لیے دی بینک آف پنجاب سے نور العین نے بھی شرکت کی۔

کسان کارڈ سے چھوٹے زمینداروں کو پندرہ لاکھ تک آسان شرائط پر قرضے دیے گئے ہیں جس کسان زرعی مشینری کھاد بیج اور دوسری زرعی ضروریات پورا کریں گے۔

کسان کارڈ کی اجراء پر چھوٹے زمینداروں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے اس اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے چھوٹے زمیندار اپنی زرعی پیداوار میں اضافہ کر کے ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button