پنڈدادنخان: عورت کی عفت میں خلل ڈالنے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

پنڈدادنخان میں پولیس کی بڑی کارروائی، عورت کی عفت میں خلل ڈالنے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے2022 کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے طویل عرصہ سے روپوش تھا، تاہم جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور خفیہ ذرائع کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، قانون سے بالاتر کوئی نہیں، ایسے عناصر کو ہر صورت گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button