کھیوڑہ میں یوم القدس ریلی نکالی گئی، شہر کی فضا ء غزہ فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی، اسرائیل کی بربادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی، اسرائیل مردہ باد، فلسطین غزہ زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میںیوم القدس ریلی کا آغاز جامع مسجد حسینیہ محلہ جوتانیہ سے ہوا خطیب جامع مسجد حسینیہ سید علی سلمان کاظمی کی قیادت میں یوم القدس ریلی نکالی گئی۔ ریلی جامع مسجد حسینیہ ڈنڈوت روڈ سے ہوتی ہوئی شمامہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں کھیوڑہ پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے، ریسکیو1122کے اہلکاروں نے بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیے، ریلی میں بوڑھے بچوں نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سید علی سلمان کاظمی معروف عالم دین اور مولاناخواجہ عمران سہیل نے یوم القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اسرائیل جنگ نے دوگرپوں انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے چہروں سے پردہ اٹھا دیا ہے، انسانی حقوق کی چمپئن کے ہاں کتوں بلیوں اور ہر چیز کا حقوق ہے اگر نہیں ہیں تو مظلوم مسلمان، فلسطینی مسلمان بڑھوں بچوں عورتوں کے زندگی کے حقوق نہیں ہیں، انسانی حقوق کی ظاہری جو شو بازی ہے کہ یہ انسانی حقوق کے چمپیئن بنے ہوئے ہیں مگر افسوس کہ یورپی یونین کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے کہ انہوں نے انسانی حقوق یونین صرف دکھاوا ہے حقیقت کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرا ادارہ اقوام متحدہ جو کہتے ہیں کہ سکیورٹی کونسل جو کہتے ہیں کہ ہم اسلامی کونسل ہیں آپ انسانی حقوق کے محافظ نہیں ہیں، آپ تو امریکہ مفادات کے محافظ ہیں، آپ کا نام تو انسانی حقوق کامحافظ نہیں بلکہ آپ کا نام تو امریکہ حقوق محافظ ہونا چاہیے، تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اور کچھ نہیں تو تمام امت مسلمہ کو اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
ریلی کے آخر میں سید علی سلمان کاظمی مولانا خواجہ عمران سہیل چوہدری عبدالرحمن و دیگر نے خطاب کیا۔
