عید قرباں کی آمد، سرکاری نرخ نامے نظر انداز؛ پھل، سبزیاں و دیگر روزمرہ اشیاء مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں

جہلم: عید قرباں کی آمد آمد، سرکاری نرخ نامے نظر انداز، پھل، سبزیاں و دیگر روزمرہ اشیاء مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق عید قرباں جو ں جوں قریب آرہی ہے ،گراں فروش اور ذخیرہ اندوز سرگرم ہورہے ہیں۔ سرکاری نرخ نامے نظر انداز کر کے پھل اور سبزیاں ، دودھ، دہی، گوشت و دیگر اشیاء ضرور یہ مہنگے داموں فروخت کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے آئے روز میٹنگ کر کے کاغذی کارروائیاں کر کے سب اچھا ہے کی رپورٹس ارباب اختیار کو بھجوا رہے ہیں ۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سے نوٹس لینے اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version