دینہ پولیس نے بجلی چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

دینہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر دینہ میں پولیس کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے بجلی چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں ملزم محمد جہانگیر بجلی کی مین تار کے ساتھ کنیکشن لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا، پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم جہانگیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں۔

Exit mobile version