پنڈدادنخان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی، دو شراب سپلائر گرفتار

پنڈدادنخان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو شراب سپلائر ملزمان کو شراب سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر تھانہ پنڈ دادنخان کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے منظم کارروائی کرتے ہوئے دو شراب سپلائر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت آصف علی اور کامران حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 25 لیٹر شراب برآمد کر لی ہے۔

دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات تھانہ پنڈ دادنخان میں درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات اور شراب فروش عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Exit mobile version