دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں

جہلم: تحصیل دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان کے مضافاتی علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں نے بے لگام طریقے سے اپنے کلینک قائم کر رکھے ہیں، جہاں سادہ لوح مریضوں کا غیر معیاری علاج اور مضر صحت ادویات کے ذریعے زندگیاں داؤ پر لگائی جا رہی ہیں۔

ان نام نہاد معالجین نے عوام کی صحت سے کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جبکہ متعلقہ محکمہ صحت نے اس سنگین مسئلے پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں نے اپنی الگ بادشاہت قائم کر رکھی ہے اور بغیر کسی مستند ڈگری یا لائسنس کے سرعام غیر قانونی طریقوں سے مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔ ان کلینکس میں دی جانے والی غیر معیاری ادویات اور غیر محفوظ طریقہ علاج کے باعث کئی افراد سنگین طبی مسائل کا شکار ہو چکے ہیں، مگر انتظامیہ کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔

شہریوں نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لیں اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو صحت کے بنیادی حقوق میسر آ سکیں اور انہیں غیر قانونی و غیر معیاری علاج سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button