29
دینہ میں بچے اور بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ منگلا کینٹ کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ بچے اور 9 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ منگلا کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
