کھیلوں کے میدان آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

دینہ/ جہلم: سیدہ رملہ علی نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کھیلوں کے میدان آباد رکھنا انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سینئرکھلاڑیوں اور والدین کا بھی فرض ہے کہ وہ نوجواں کوکھیلوں کی طرف راغب کریں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے اعوان اتحادڈسٹرکٹ جہلم کے وفد اور سینئر صحافی سید امیر احمد شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے نوجوان صحت مند اور بے راہ و روی سے محفوظ ہوتے ہیں، کھیلوں سے نوجوانوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے۔ ہمارا عزم اپنے شہر اپنے ملک کو منشیات سے بچانا ہے۔

اس موقع پر اعوان اتحاد ضلع جہلم کے وفد نے دوسرا حاجی سخی محمد والی بال میچ میں شرکت کرنے پر ڈپٹی کمشنر جہلم سید رملہ علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ اورشیلڈ پیش کی۔

وفد میں بانی اعوان اتحاد جہلم ڈاکٹر ذوالفقار حسین، چیئرمین ملک مختار اعوان عرف پارا، صدر ملک حمید احمد اعوان، جنرل سیکرٹری ملک نسیم، صدر اعوان اتحاد تحصیل دینہ ملک اعجاز اختر، چیئرمین مجلس شوریٰ ملک محمد حسین، ملک محمد آصف اعوان، چیف آرگنائزراور سینئر صحافی سیدامیراحمدشاہ شامل تھے۔

یاد رہے کہ جہلم کی تاریخ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ڈپٹی کمشنرجہلم سیدہ رملہ علی کا بہت اہم کردار ہے۔ گزشتہ دنوں جہلم کی تحصیل دینہ کی ڈھوک اعوان میں منعقد ہو نے والے دوسرے حاجی سخی محمد والی بال میچ میں ڈپٹی کمشنرجہلم سیدہ رملہ علی اوراسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگرکی شرکت قابل دید تھی۔

اس ٹورنامنٹ میں پورے پاکستان کے نامی گرامی کھلاڑیوں کے علاوہ مہمانوں نے شرکت کر کے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنایا۔ سینئر صحافی سیدامیراحمدشاہ نے اپنے گروپ کے ہمراہ میچ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Exit mobile version