اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا مین بازار کا دورہ، بیوٹیفیکیشن سکیم کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان نے واپڈا اور دیگر متعلقہ محکموں کے ہمراہ بیوٹیفیکیشن سکیم کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا اور مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے جاری کاموں کے معیار اور رفتار کا معائنہ کیا جبکہ متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز سے منصوبے کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔

اسسٹنٹ کمشنر تیمور خان نے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تمام تعمیراتی سرگرمیاں اعلیٰ معیار کے مطابق انجام دی جائیں۔

انہوں نے کنٹریکٹر کو ہدایت جاری کی کہ دن کے ساتھ ساتھ رات کے اوقات میں بھی کام جاری رکھا جائے تاکہ منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Exit mobile version