ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی اہم کارروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ مجرم سال 2023 سے ڈکیتی کے مقدمے میں تھانہ ڈومیلی پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا جسے تھانہ ڈومیلی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید سائنٹیفک طریقۂ کار کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ “اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا، اور قانون کی گرفت سے کوئی بھی مجرم نہیں بچ سکے گا۔”

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button