حکومت پنجاب نے کبوتر اور دیگر پرندے رکھنے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

جہلم: حکومتِ پنجاب نے کبوتر بازی اور دیگر پرندے پالنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چھتوں پر لگے پنجرے، ہوٹنگ اور ہوائی فائرنگ کی شکایات پر گرینڈ آپریشن کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
شہری اور دیہاتی علاقوں میں کبوتر بازوں کی سرگرمیوں سے تنگ محلے دار اب پولیس ہیلپ لائن 15 یا متعلقہ اداروں کو اطلاع دے سکیں گے۔ حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اطلاع دینے والے کا نام مکمل طور پر صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔ شکایات موصول ہونے پر متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ اقدام عوامی شکایات اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کی جا سکے اور شہریوں کو پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔



