محمد آصف بٹ امیر جماعت اسلامی سوہاوہ شہر مقرر، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

سوہاوہ: محمد آصف بٹ کو امیر جماعت اسلامی سوہاوہ شہر مقرر کر دیا گیا، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے ارکان جماعت کی مشاورت اور نظم ضلع کی سفارش پر محمد آصف بٹ کو اس اہم ذمہ داری کے لیے منتخب کیا۔

سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت محمد آصف بٹ کو جماعت اسلامی سوہاوہ شہر کا امیر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری پر امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری، امیر جماعت اسلامی تحصیل سوہاوہ سید ضیاء اللہ بخاری، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈومیلی عبدالسلام، سہیل اکبر اور دیگر رہنماؤں نے مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

محمد آصف بٹ کی سوہاوہ شہر کے لیے نمایاں خدمات رہی ہیں اور ان کی قیادت میں مزید ترقی اور بہتری کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button