رمضان المبارک؛ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس جہلم میں محفل نعت و قرآت کا اہتمام

جہلم: ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس جہلم کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے حوالہ سے محفل نعت و قرآت کا اہتمام کیا گیا۔

شرکاء میں سرکاری محکموں کے سربراہان نجی اداروں کے نمائندے اہل محلہ اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حسن خالد وڑائچ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افیسر جہلم نے تمام شرکاء کا محفل میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مسلمانوں کو ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مہینے میں اپنے عزیز و اقارب، ہمسایوں، اہل محلہ میں موجود ضرورت مند لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنا چاہئے تاکہ رمضان المبارک کی روح کے مطابق تقوی کے حصول کی کوشش کی جا سکے۔

تمام شرکاء کے لیے محفل کے اختتام پر افطار اور کھانے کا بندوبست کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button