دینہ میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت 8 نومبر کو فری میڈیکل کیمپ منعقد ہو گا

دینہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیرِ نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان 8 نومبر بروز جمعہ بمقام ڈیرہ عباس بٹ منہاس ٹاؤن، نئی آبادی مہتہ لوثر نزد چنگی نمبر دو مفتیاں روڈ دینہ میں دن 3 سے 5 بجے تک منعقد ہو گا۔

میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا جائے گا اور فری میڈیسن بھی فراہم کی جائیں گی۔ کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ، فزیو تھراپسٹ اور میڈیکل سپیشلسٹ مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے۔

یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان خود کرتے ہیں۔

Exit mobile version