ڈی پی او جہلم کا تھانہ منگلا کینٹ، تھانہ سوہاوہ اور پولیس خدمت مرکز سوہاوہ کا دورہ

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ منگلا کینٹ، تھانہ سوہاوہ اور پولیس خدمت مرکز سوہاوہ کا دورہ کیا، انہوں نے تھانہ جات میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او جہلم نے تھانہ جات کی صفائی، مال مقدمہ، تکمیل ریکارڈ، حوالات اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے تمام افسران کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات کو بھی جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک اچھی حالت میں کام کرنے چاہیں، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر درج کی جائے۔ شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ تھانہ جات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، پولیس کی کارکردگی جانچنے کےلئے تھانوں اور دفاتر کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Exit mobile version