رمضان المبارک کیلئے دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

جہلم: حکومت پنجاب نے رمضان المبارک میں دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے صوبائی ادارے پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کام کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے صوبائی ادارے پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کام کریں گے۔

رمضان المبارک میں صوبے بھر میں جمعے کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کام ہوگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button