للِہ تا جہلم روڈ کی تعمیر اہل علاقہ کا خواب بن کر رہ گئی، مون سون کے سیزن میں سفر ناممکن ہوگیا

پنڈدادنخان: مختلف اضلاع کو ملانے والی للِہ تا جہلم روڈ تعمیر اہل علاقہ کا خواب بن کر رہ گئی، مون سون کے سیزن میں سفر ناممکن ہوگیا۔ گولپور سے لے کر چوران تک بارشی پانی کے بڑے گڑھے حادثات کا سبب بننے لگے۔ گاڑیوں کا لاکھوں کا نقصان معمول بن گیا، لاکھوں افراد مشکلات کا شکار، پنجاب حکومت کے ترقی کے دعوے ٹھس ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تقریباً چار سال قبل شروع ہونے والا للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ عوام کے لیے عذاب گیا۔ فنڈز جاری ہونے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ یہ روڈ کئی اضلاع کو ملاتی ہے، مون سون کے سیزن میں مذکورہ روٹ پر سفر کرنا ناممکن ہوگیا۔

گولپور سے چوران تک زمین پر بڑے بڑے گڑھے بارشی پانی بھر جانے سے حادثات کا سبب بننے لگے جبکہ گاڑیوں کا لاکھوں روپے کا نقصان معمول بن چکا ہے۔ للِہ تا جہلم روڈ کی اکھاڑ بچھاڑ کے باعث عوام گزشتہ کئی سالوں سے ازیت میں مبتلا ہیں۔ مریض تو دور عام آدمی کو بھی اس راستہ پر سفر کرنا امتحان لگتا ہے۔

حکومت پنجاب کے ترقی کے جھوٹے دعووں کے باعث لاکھوں افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اربوں روپے کے منصوبہ کے لیے بجٹ میں صرف ڈیڑھ ارب کی رقم کا اعلان گیا جو کہ کہیں نظر نہیں آرہا۔ حکومت پنجاب کی بے حسی اور منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

علاقہ مکینوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی حالات پر ترس کھاتے ہوئے سڑک کی تعمیر کا کام فوری شروع کروایا جائے تاکہ معاملات زندگی بہتر ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button