سوہاوہ میں بارش کے بعد گلیوں میں گندگی اور کیچڑ کے ڈھیر، شہری پریشان

سوہاوہ شہر کے مختلف محلوں میں گلیوں اور نالیوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث گزشتہ رات ہونے والی بارش کے بعد ہر طرف گندگی اور کیچڑ کے ڈھیر لگ گئے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بند نالیوں کے باعث کئی مرکزی گلیوں میں پانی اور کیچڑ اکٹھا ہو گیا، جس سے پیدل چلنے والے شہریوں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔

نکاسی آب کے لیے بنائے گئے نالے گندگی اور مٹی سے بھر جانے کی وجہ سے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بن رہے ہیں، جس کے نتیجے میں بارش کا پانی گلیوں میں پھیل گیا۔ کیچڑ ملا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو گھروں سے نکلنا بھی دشوار ہو گیا ہے جبکہ گندگی اور بدبو سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام خصوصاً چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سوہاوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نالوں اور نالیوں کی صفائی کے لیے اقدامات کیے جائیں، تاکہ آئندہ بارشوں میں پانی کی نکاسی متاثر نہ ہو اور شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button