پنڈ دادنخان میں ٹوبھہ للِہ روڈ پر کار کی ٹکر سے 47 سالہ شخص جاں بحق

پنڈ دادنخان میں ٹوبھہ للِہ روڈ پر کار کی ٹکر سے 47 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان کے علاقے ٹوبھہ للِہ روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص کار کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا 47 سالہ شخص مختار احمد ولد بھٹی خان ٹوبھہ کا رہائشی تھا۔ وہ اپنے کندھوں پر سامان اٹھائے سڑک عبور کر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار کار کی زد میں آگیا۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ مختار احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button