پنڈدادنخان: کھیوڑہ میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیت نوجوان سےنیا موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن دیہاڑے کھیوڑہ چوآسیدن شاہ روڈ پر زیڈ موٹرز کے قریب 15 سالہ نوجوان مرزا ثاقب سے نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرنیا موٹرسائیکل ہنڈا 125 چھین لیا۔
ڈاکو موٹرسائیکل چھیننے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔
