جہلم: ڈیتھ کوٹہ ختم کرنے کیخلاف سرکاری ملازمین کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

جہلم: ڈیتھ کوٹہ ختم کرنے کیخلاف سرکاری ملازمین کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان، دوران سروس وفات پانیوالے ملازمین کے بچوں کو ملازمت فراہم نہ کی گئی تو ملک گیر احتجاجی تحریک بھی چلائی جائے گی، سرکاری ملازمین کیلئے ڈیتھ کوٹہ ختم کرنا مرحوم کے گھرانے پر معاشی ظلم کے مترادف ہے ، نگران حکومت فیصلہ واپس لے۔ مزدور رہنما حاجی محمد افضل بلوچ کا نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ۔

مزدور رہنما حاجی محمد افضل بلوچ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوران سروس فوت ہونے والے سرکاری ملازمین کا ڈیتھ کوٹہ ختم کر نا متاثرہ گھرانے سے معاشی ظلم کے مترادف ہے۔ نگران حکومت ایسے فیصلے کا قانونی اختیار نہیں رکھتی۔ اگر غریب سرکاری ملازمین کے بچوں کے مستقبل کے بارے جاری حالیہ فیصلے پر تمام حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین نے سخت تشویش کیسا تھ غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

مزدور تنظیموں کے قائدین نے کہا ہے کہ اگر نگران حکومت نے ملازمین دشمنی پر لاگو فیصلے کو واپس نہ لیا تو پھر عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ سمیت چاروں صوبوں کی اعلیٰ عدالتوں میں باقاعدہ طورپر رجوع کریں گے جس کیلئے تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں ہیں، دورانِ سروس وفات پا جانیوالے ملازمین کی جگہ ان کے بیٹے یا بیٹی کو مستقل ملازمت فراہمی کے قانون کے خاتمہ کیخلاف سخت احتجاج کریں گے۔ 17-Aڈیتھ کوٹہ پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیاجاتا ہے جبکہ عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

مزدور رہنماؤں سمیت عہدیداران اور ورکروں نے مشترکہ طور پر قرار داد منظور کر لی ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button