پنڈدادنخان میں لڑائی جھگڑا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے خلاف قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے اور اسے ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button