سوہاوہ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سالہ خاتون جاں بحق

سوہاوہ میں 50 سالہ خاتون ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقے زندہ شامدار کے قریب ریلوے لائن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے تقریباً 50 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ٹیم موقع پر پہنچی اور ڈیڈ باڈی کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت اسحاق بٹ کی اہلیہ اور احتشام بٹ کی والدہ کے طور پر ہوئی ہے، جو صفا ٹاؤن کی رہائشی تھیں۔

Exit mobile version