سوہاوہ میں کرکٹ کے شاندار میچ، ایم سی سی نے میدان نے جیت اپنے نام کر لی

سوہاوہ میں کرکٹ کے شاندار میچ اور ان کے 2 فائنل میچ کا انعقاد کیا گیا۔ دونوں میچز میں ایم سی سی کی بہترین کارکردگی اور شائقین کرکٹ کیلئے خوبصورت ایونٹ پیش کیا۔

بہترین کھیل پر دونوں میچز میں سوہاوہ کی بہترین ٹیم کا ٹائٹل ایم سی سی نے اپنے نام کیا، ایونٹ کے چیف گیسٹ چوہدری منشاء خان اونر شاہیں 7 سٹار گروپ تھے، نوجوانوں کے بہترین کھیل پیش کرنے پر ایم سی سی کو مبارک باد دی اور بہترین میچز اور اچھا ایونٹ کروانے پر گراؤنڈ انتظامیہ کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔

یاد رہے کہ سوہاوہ کے نوجوان ایک عرصے سے گراؤنڈ جیسی نعمت سے محروم ہیں اور شہر کے سماجی لوگ ان کے ساتھ تعاون کرتے ہیں جس وجہ سے کرکٹ جیسا کھیل سوہاوہ میں دیکھنے کو ملتا ہے۔

گراؤنڈ انتظامیہ کی طرف سے چوہدری منشاء خان کا ایک لاکھ روپے دینے پر شکریہ ادا کیا گیا۔

Exit mobile version