ڈومیلی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہریوں کو زخمی کرنے والا ایک اور ملزم گرفتار

سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کارروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہریوں کو زخمی کرنے والے ملزم رفاقت کو گرفتار کر لیا۔
ملزم رفاقت سے وقوعہ میں استعمال ہونے والاناجائز اسلحہ رائفل 12 بور معہ کارتوس برآمد کر لی گئی۔
قبل ازیں تھانہ ڈومیلی پولیس نے اسی مقدمہ میں ملوث 05 ملزمان سلیم، رحمت، منیب، کبیر احمد اور صداقت کو گرفتار کر کے چالان عدالت کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہری اور اس کے ساتھیوں کو زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کی کوشش کی اور شدید مضروب کر دیا تھا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔



