جہلم میں خاتون کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والی خواتین سمیت 5 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سول لائنز کی حدود میں ایک خاتون کے گھر پر غیر قانونی قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

جہلم میں تھانہ سول لائنز پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے مجاہد اسلام، محمد فاروق، شاہد محمود، صبیحہ اسلام اور بتول بی بی کو گرفتار کیا، جو مبینہ طور پر ایک خاتون کے گھر پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جا سکے۔

پولیس نے واضح کیا کہ قبضہ مافیا اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Exit mobile version