پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کا عملہ بے تاج بادشاہ، دوکانداروں سے بدتمیزی کرنا معمول بنا لیا

دینہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کا عملہ بے تاج بادشاہ بن گیا، دینہ کے دوکانداروں سے بدتمیزی کرنا معمول بنا لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم دوسرے اضلاع سے آنے والی کیمیکل والی گاڑیوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ دینہ کی عوام کیمیکل والا دودھ دہی استعمال کرنے پر مجبور جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی ٹیم سب اچھا کی رپورٹ اعلیٰ افسران کو پیش کرکے مطمئن کرنے لگے۔
ذرائع سے معلوم ہوا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی ٹیم میں ایسے ورکر بھی موجود ہیں جو دودھ والے دوکانداروں کو پہلے ہی آگاہ کر دیتے ہیں کہ آپکی دوکان کی چیکنگ کی جانی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکار من پسند دوکانوں کو معمولی جرمانہ کرتے ہیں جبکہ باقی دوکانداروں کو بھاری جرمانہ کر دیتے ہیں۔
دینہ کی عوام کا ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے۔



